HOSTEL

WE TRY TO MAINTAIN VERY CLEAN ENVIRONMENT IN HOSTEL.

قواعدو ضوابط

۱۔ کالج طالبات کے علاوہ کسی دوسری طالبہ کو ہاسٹل میں داخلہ نہیں دیا جاسکتا۔

۲۔ ہاسٹل کے داخلہ فارم کے ساتھ والد کے شناختی کارڈ کی ایک کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔

۳۔ ملاقاتیوں کو معینہ طریق کا ر کے مطابق مقررہ اوقات ہی میں طالبہ سے ملنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔طالبات کے تین ملاقاتیوں کی لسٹ والدین کی اجازت سے ہاسٹل وارڈن کے پاس بمعہ فوٹو کاپی شناختی کارڈ،تصاویر جمع کروائیں۔

۴۔ ملاقاتی صرف ہفتہ اور اتوار کو مغرب کی نماز سے پہلے آسکتے ہیں۔ ہفتہ کے دن ملاقات کالج اوقات کے بعد شروع ہو گی۔

۵۔ ملا قاتی کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہاسٹل کے چوکیدار کے پاس موجودہ ملاقاتیوں کے رجسٹر میں اپنا نام مکمل پتہ ،میزبان کا نام اس کے ساتھ رشتہ غرض ملاقات کی آمد اور رونگی کاوقت تحریر کرائے۔

۶۔ مہمانوں کو کسی صورت بھی طالبہ کے ساتھ ٹھہرنے کی اجازت نہیں ہے۔

۷۔ طالبہ کو اپنے کمرے میں قیمتی اشیا ،ٹیپ ریکارڈ رموبائل فون ،برقی آلات مثلاہیٹر ،استری وغیرہ اورغیر اسلامی فحش لٹریچر رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

۸۔ ہاسٹل کی حدود میں کو ئی تقریب پرنسپل کی تحریری اجازت کے بغیر منعقد نہیں ہو سکتی اور کسی قسم کی سیاست کی اجازت نہیں ہے۔

۹۔ ہاسٹل کے قواعد ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں ہا سٹل کے علادہ کالج سے بھی خارج کیا جاسکتا ہے۔

۱۰۔ پرنسپل اور وارڈن طالبات کی ڈاک چیک کرنے کی مجا ز ہیں۔

۱۱۔ ہاسٹل طالبات کو دن کے اوقات میں اپنے مقرر کردہ گراونڈ کے اندر رہنا ہو گا۔

۱۲۔ طالبا ت کے لئے فون نمبر اپنی وارڈن کو دینا ضروری ہو گا۔

۱۳۔ کسی لڑکی کو قانون ہاتھ میں لینے اور خلاف ضوابط کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اگر ایسا کرے گی تو پرنسپل اسے ہاسٹل سے نکالنے کی مجاز ہو گی۔

۱۴۔ تمام طالبات کو ہفتہ کے اختتام پر وارڈن کی اجازت سے گھر جانے کی اجازت ہو گی۔

۱۵۔ ہاسٹل طالبات اگر کسی وجہ مجبوری کے علاوہ مقرہ دن کے علاوہ گھر جانا چاہتی ہے تو پرنسپل یا کالج کونسل برائے سٹوڈنٹ افیئرز کی اجازت سے جانا ہو گا۔

۱۶۔ ہاسٹل میں موبائل فون کی سختی سے ممانعت ہے۔موبائل فون برآمد ہونے پر طالبات کو ہاسٹل اور کالج سے فارغ کر دیا جائے گا۔

 

۱۷۔ جب تک طالبا ت ہاسٹل میں داخلہ کی حتمی لسٹ نہ لگ جائے والدین سے التماس ہےبچیوں کو ہاسٹل میں منتقل نہ کریں۔